صوبائی حکومتیں مہنگائی کے خلاف کسی بھی قسم کے ایکشن سے گریزنہ کریں، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں مہنگائی کے خلاف کسی بھی قسم کے سخت ایکشن سے گریزنہ کریں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں سامنے آنے چاہیئے۔ بدھ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل نہ ہونے پروزیراعظم عمران خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے وزرائے اعلی، چیف سیکرٹریزکوقیمتوں وکرایوں میں کمی کے معاملات خود مانیٹرکرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں سامنے آنے چاہیئے، صوبائی حکومتیں مہنگائی کے خلاف کسی بھی قسم کے سخت ایکشن سے گریز نہ کریں۔اس متعلق وزیراعظم نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کوہفتہ واربنیادوں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔دوسری جانب وزیراعظم آفس کی جانب سے صوبوں کے وزرائے اعلی، چیف سیکرٹریز اورچیئرمین نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق گزشتہ مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، حال ہی میں گندم کٹائی مکمل ہوئی، آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں، صوبائی حکومتیں روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کریں اور نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی صوبوں کے ساتھ ملکر مہنگائی کے خاتمے کے لیے میکنزم بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں