نبیل گبول کی خواتین سے متعلق نازیبہ گفتگو، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
کراچی (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کی جانب سے خواتین سے متعلق نامناسب گفتگو اور تبصرہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پارٹی سے برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ نبیل گبول کی جانب سے خواتین سے متعلق انتہائی نامناسب بیان دینے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو زرداری، فاطمہ بھٹو، انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل نگہت داد اور دیگر نے مذمت کرتے ہوئے بیان کو ’گھناﺅنا‘ اور ’قابل نفرت‘ قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر نبیل گبول کا انٹرویو 2 جنوری کو شیئر کیا گیا جس میں پاکستانی سیاست اور حالات پر گفتگو کی گئی۔
Load/Hide Comments


