پاکستان سٹیل ملز کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے پاکستان سٹیل ملز بحران کے حل کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادارے میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو گھر بھیجنے کی منظوری دیدی ،پلان پر عملدرآمد کیلئے 250 ملازمین تاحال کام کرتے رہیں گے جبکہ فارغ ہونے والے ملازمین کیلئے18 ارب کی منظوری دیدی جو ہر ملازم کو فی کس 23 لاکھ روپے دیئے جائیں ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مشیر خزانہ عبد الحفیظ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سٹیل ملز ملازمین فارغ کرنے سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔ای سی سی اجلاس میں مختلف محکموں کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دیدی،ویسٹرن بارڈر مینجمنٹ کیلئے 8 ارب 84 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظوری دی گئی،یہ رقم سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی جبکہ اجلاس میں ایف بی آر کیلئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ بھی منظوری دی گئی ۔ای سی سی نے سٹیل مل کے ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دیدی،سٹیل ملز کے ملازمین کو گولڈ ہینڈ شیک دیا جائے گا، 9 ہزار 350 ملازمین کو ایک ماہ کے نوٹس پر فارغ کیا جائیگا ،پاکستان اسٹیل کے ملازمین کیلئے 18 ارب کی منظوری دے دی گئی،فارغ ہونے والے ملازمین کو فی کس کم وبیش23 لاکھ روپے فی کس دیا جائیگا جبکہ پلان پر عملدرآمد کیلئے250 ملازمین کام کرتے رہیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں