بحیرہ عرب میں زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کئے گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بحیرہ عرب میں زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے 3 جھٹکے ڈھائی سے 3 بجے کے دوران محسوس کئے گئے، پہلا زلزلے کا جھٹکا 2بج کر 34 منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کی شدت 5.1 اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا دوسرا جھٹکا 2 بج کر 44 منٹ پر آیا،اور اس کی شدت 5.5 اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔زلزلے کا تیسرا جھٹکا 3 بجے آیا، جس کی شدت 5.3 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں