پنجگور میں پی ٹی سی ایل نیٹ سروس کا طویل بریک ڈاﺅن، صارفین مشکلات کا شکار
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں تسپ ایکسچینج سے منسلک علاقوں میں پی ٹی سی ایل کا نیٹ سروس درہم برہم، نیٹ سروس کا طویل بریک ڈاو¿ن اور انتہائی سست رفتار ی کا شکار۔ پنجگور کے علاقے تسپ ایکسچینج سے منسلک علاقوں خدابادان، سراوان، تسپ اور سریقلات میں پی ٹی سی ایل کی نیٹ سروس درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ نیٹ سروس کے طویل بریک ڈاو¿ن اور انتہائی سست رفتار ی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ھے صارفین کے مطابق جب سے تسپ ایکسچینج کو تربت سے منسلک کردیا گیا ہے نیٹ سروس درہم برہم ہو گیا ہے اور نہ ہونے کے برابر ہے ڈیڑھ ماہ کے طویل خرابی کے بعد ایک ہفتے سے نیث بحال تو ہوگیا ہے مگر کام نہیں کر رہا ہے اور اگر جند منٹ کے لئے کام کرتا ہے تو انتہائی سست رفتار ی کا شکار ہے صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل ماہانہ لاکھوں روپے بلوں کے مد میں صارفین سے وصول کررہاہے مگر صارفین کو سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں خداباداں کے صارفین نے اپیل کی ہے کہ چونکہ خداباداں میونسپل کارپوریشن پنجگور کا ایریا ہے لہذا خدابادان کو چتکان ایکسچینج سے منسلک کیا جائے کیونکہ خدابادان جوکہ طویل فاصلے پر واقع ہے اس لئے تسپ ایکسچینج سے دوری کی وجہ سے بہت علاقوں میں نیٹ سروس زیرو پوائنٹ بھی کام نہیں کرتا۔


