لیویز کی جگہ پولیس کا نظام قبول نہیں،پشتونخوامیپ

کوئٹہ:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میںضلع کوئٹہ بشمول تین اضلاع میں لیویز فورس نظام کے خاتمے اور اسکی جگہ پولیس نظام نافذ کرنیکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ اور پشتو ن بلو چ عوام اس عوام دشمن پالیسی اور اقدام کو کسی صورت قبول نہیں کریگی بلکہ ماضی میں صوبے کے تمام سیاسی جمہوری پارٹیوں نے لیویز کی جگہ پولیس نظام کو مسترد کرتے ہوئے تمام صوبے میں لیویز نظام کو برقرار رکھا تھا۔ جبکہ اس وقت کے آمر جنرل مشرف کی یہ خواہش تھی کہ لیویز نظام کو ختم کیا جائے جو اُس وقت بھی ناقابل قبول تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کا 90فیصد ایریا لیویز فورس کے ساتھ ہیں جبکہ صرف 10فیصد علاقہ پولیس سنبھال رہی ہے لیکن لیویز کے 90فیصد علاقے میں ہر قسم کے جرائم کی کنٹرول پولیس ایریا کے مقابلے میں بہتر ہے حالانکہ لیویز فورس کے وسائل بھی پولیس کے مقابلے میں انتہائی کم ہے ۔ اور لیویز نظام کے خاتمے کا مقصد بی ایریا میں چوری ،ڈکیتی ،جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی حتی کہ منشیات جیسے جرائم کی حمایت کے مترادف ہے ۔کیونکہ لیویز فورس ہر ضلع میں مقامی آبادی کے جوان پر مشتمل ہوتی ہے جو اپنے علاقے میں بہترین خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور اس کے اتحادی دوسرے شعبوں کی طرح اس مسئلے میں بھی عوام دشمنی کی راہ پر گامزن ہے اور اس حکومت میں شامل اتحادی عدالتوں میں کیس کرنے کی بجائے کابینہ کے اندر اس فیصلے کو تبدیل کرکے واپس لیںاور عوام کی آنکھوں میں دھول جھانکنے کی دوغلی پالیسی ترک کردے۔ جبکہ فیڈرل لیویز کا سروس اسٹریکچر بنایا جائے اور موجودہ لیویز فورس کو جدید خطور پر استوار کرنے کیلئے انہیں مزید وسائل ، ٹریننگ اور جدید اسلحہ سے لیس کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں