‏عبدالخالق ھزارہ کی فوتگی کی خبردرست نہیں،لیاقت شاہوانی

‏ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ھزارہ کے فوتگی کی بے بنیاد و گمراہ کن خبر کی تردید کرتا ہوں۔
‏انکی صحت مستتحکم اور انشاءاللہ بہت جلد صحتیابی کے بعد ہمارے درمیان ہونگے۔
‏سوشل میڈیا پر غلط افواہوں سے گریز کیا جائے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں