آئل کمپنیاں 2 ہفتوں میں نقصانات کی تفصیل جمع کرائیں، اوگرا کی ہدایت

اسلام آباد (صباح نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے روپے کی قدر میں کمی سے آئل کمپنیوں کو ہونے والے نقصان کی تفصیل مانگ لی۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے آئل کمپنیوں سے 6 ماہ کی تفصیلات مانگی ہیں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 2 ہفتوں میں نقصان کی تفصیل جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کی درآمدی قیمت عالمی سطح پر تیل کی قیمت کے مسابقتی ہونی چاہیے اور کمپنیاں نقصان سے بچنے کے لیے درآمدات حکومتی پالیسی کے مطابق یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں