بیجنگ میں سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، سفارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سعودی عرب اور ایرا ن کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں ممالک سفارتخانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے کے انتظامات کرنے پر رضامند ہوگئے۔ چینی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات سات سال سے زائد عرصے میں دونوں ملکوں کی اعلی ترین سطح پرپہلی باضابطہ ملاقات ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات کے فروغ، دونوں ممالک میں سفارتخانے اور قونصل خانے کھولنے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
Load/Hide Comments


