کوئٹہ، پولیس کی مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان گر فتار
کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ میں پو لیس کی مختلف کاروائیوں میں 6ملزمان کو گر فتار کر لیا گیا۔ پو لیس کے مطابق ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ذوہیب محسن کی ہدایت پر کوئٹہ کے علا قے جناح ٹائون میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے مطلوب ملزم منور کو گرفتار کرکے چھینا گیا موبائل برآمد کرلیاجبکہ پو لیس تھانہ شالکوٹ نے دوسری کاروائی کر تے ہوئے شاہ محمد اور فرہاد کو گرفتار کر کے12قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے۔ پو لیس کے مطابق کوئٹہ کے علا قے کیچی بیگ میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تین مفرور ملزمان نظام، سر فراز اور امیر حمزہ کو گر فتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Load/Hide Comments


