پنجگور میں لاپتہ ہونیوالے 4 سالہ بچے کی لاش برآمد
پنجگور (آن لائن) پنجگور کے علاقے چتکان شہر سے عصر کے وقت گھر سے غائب ہونے والے چار سالہ بچے کی لاش خالی کمرے سے برآمد۔ پولیس نے لاش ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی، چار سالہ بچہ جو عصر کے وقت گھر سے لاپتہ ہوا تھا گھر کے قریب ہی ایک خالی کمرے سے لاش برآمد ہوئی، شناخت مبشر ولد علی احمد کے نام سے ہوئی، پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


