برطانوی بچے پر7 جنسی جرائم اوردوخواتین سے زیادتی کی کوشش کا الزام

لندن :ایک 13 سالہ برطانوی بچے کو ایک انوکھے واقعے میں قید کی سزا کا سامنا ہے۔ برطانیہ کی اسپیشل کورٹ نے اسیاسے 7 جنسی جرائم کے مرتکب ہونے کا مجرم قرار دیا جس میں دو خواتین کے ساتھ زیادتی کی کوشش بھی شامل ہے۔برطانیہ کے مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق بچے کو جرائم کا ارتکاب کرنے کا مجرم قرار دیا گیا، جب وہ اس کی سماعت کرنے والی مجاز عدالت میں پیش ہوا۔عدالت کو بتایا گیا کہ اس نے 15 دسمبر 2022 کو پہلا جنسی حملہ کیا۔ پھر 6 بار اس کا ارتکاب کیا۔ موجودہ سال کے 17 اور 19 جنوری کے درمیان صرف تین دن کے اندر دیگر جرائم کا ارتکاب کیا۔عدالت، پراسیکیوشن اور میڈیا نے کم عمر ملزم کی شناخت مخفی رکھی ہے اور سکیورٹی کی وجوہات کی بنا پر اس کی تصویر بھی سامنے نہیں لائی گئی کیونکہ برطانیہ میں قوانین ایسے معاملات میں نابالغوں کی شناخت ظاہر کرنے سے روکتے ہیں۔تاہم یہ جرائم برطانیہ کے شمال میں برمنگھم کے قریب واقع قصبے "ٹیلفورڈ” میں پیش آئے۔ان جرائم کے ارتکاب کے نتیجے میں یہ بچہ جیل کی سزا کا سامنا کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں