تقسیم ہند انگریزوں کا فراڈ دوبارہ متحد ہونگے،جسٹس مرکنڈے

لندن:بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے عالمیخبررساںادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان کا بٹوارا انگریزوں کا فراڈ تھا، اسے آگے چل کر ہم پھر ایک کریں گے،مرکنڈے کاٹجو جو کہ انڈیا ری یونیفیکیشن ایسوسی ایشن کے پیٹرن بھی ہیں۔ اس غیر سرکاری تنظیم کا مقصد انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کو پ±رامن طریقے سے ایک سیکولر حکومت کے تحت پھر سے ایک کرنا ہے۔سابق جج نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کو دہرایا کہ پاکستان اور انڈیا ایک ہی ہیں۔ ’میرا موقف صاف ہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک ملک ہیں۔ یہ جو بٹوارا ہوا تھا، وہ انگریزوں کا فراڈ تھا۔ اسے آگے چل کر ہم پھر ایک کریں گے کیونکہ ہمارا کلچر ایک ہے۔ ہم لوگ مغلوں کے زمانے سے ایک تھے، دیکھنے میں ایک ہیں، بات چیت میں ایک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں