غاروں میں رہنے والا قدیم انسان بھی نشہ کرتا تھا، ریسرچ رپورٹ میں انکشاف

میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)سائنس دانوں نے ریسرچ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انسان اور نشے کا پرانا ساتھ ہے، غاروں میں رہنے والے انسان بھی نشہ آور اشیا استعمال کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق سپین کے قریبی جزیرے میں سانئس دانوں کو ایک قدیم غار سے ایسے شواہد ملے ہیں جن سے پتہ چلا ہے کہ وہاں ہزاروں سال قبل رہنے والے انسان نشہ آور جڑی بوٹیوں کا استعمال کرتے تھے۔ غار میں 200 قدیم قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں موجود لاشوں کے باقیات سے نشہ آور جڑی بوٹیاں ملی ہیں، غار کو 600 سے 800 قبل مسیح آخری رسومات اور قبرستان کے طور پر استعمال کئے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔نشہ آور جڑی بوٹیاں لاشوں کی باقیات میں بالوں سے ملیں، سائنس دانوں کے مطابق جڑی بوٹیوں کو جنگل سے لانے سے لے کر نشے کے حصول کیلئے مخصوص عمل سے گزارنے کیلئے قدیم انسان پیچیدہ علم استعمال کرتے تھے۔ جڑی بوٹیوں سے مضر اثرات کو پاک کرنے کا عمل خاص لوگ انجام دیتے تھے جو الوہی علوم سے آشنائی رکھتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں