کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد
کوئٹہ : تھانہ بجلی روڈ کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او محمد ناصر نے دیگر عملے کے ہمراہ عمران کے قبضے سے ایک پسٹل برآمد کرکے گرفتار کر لیا، دوسری کارروائی میں نامزد ملزم عبدالنصیر اور محمد یونس کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردیکوئٹہ،کیچی بیگ پولیس نے چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین چوروں کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیچی بیگ پولیس نے گھروں اور دکانوں میں چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث تین چوروں غلام قادر ، عبدالوہاب، اور شاہزیب کو گرفتار کر کے انکیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی
Load/Hide Comments


