بلوچستان کے 14 اضلاع میں مردم شماری کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع
کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان میں جاری ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کردی گئی۔ توسیع کا اطلاق پاکستان کے 19شہروں میں ہوگا۔ بلوچستان کے 14 اضلاع جن میں کوئٹہ، پشین، خضدار، پنجگور، کیچ، کوہلو، واشک، گوادر، ژوب، لسبیلہ، چاغی، نوشکی، مستونگ، ہرنائی شامل ہیں میں بھی 15 اپریل تک مردم شماری ہوگی۔
Load/Hide Comments


