سوراب میں کمشنر قلات کی گاڑی کو حادثہ، 4 لیویز اہلکار جاں بحق، 3 زخمی
سوراب (انتخاب نیوز) سوراب میں حاجیکہ کے مقام پر کمشنر قلات ڈویژن داﺅد خان خلجی کی اسکواڈ گاڑی کو حادثہ، چار لیویز اہلکار جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں شامل جاں بحق اور زخمی لیویز اہلکاروں کا تعلق ضلع سوراب سے ہے۔ کمشنر قلات ڈویژن خضدار سے کوئٹہ جارہے تھے جنہوں اسکواڈ سوراب لیویز نے دیا تھا۔ حادثے میں کمشنر قلات ڈویژن محفوظ رہے۔
Load/Hide Comments


