ماہ مقدس میں معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں، قدوس بزنجو
کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے قندھاری بازار میں بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے تخریب کاری کے واقعے اور شہر کے سیکورٹی اقدامات پر آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے قندھاری بازار میں بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینہ میں معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں، شہر میں سیکورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے۔ انہوں نے تخریب کاری کی کارروائی میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے ہدایت کی کہ تخریب کار عناصر اور انکے سرپرستوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے وزیراعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کااظہارکیا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔


