حب انڈسٹریل ایریا میں گیس کی کمی کی وجہ سے صنعتیں بند ہونے کا خطرہ

کوئٹہ: حب سمیت انڈسٹریل ایرے میں گیس کی کمی وجہ سے حب میں صنعتیں بند ہونے کا خطرہ ہے۔لسبیلہ ایوان تجارت و صنعت کے صدر محمد اسماعیل ستار۔تفصیلات کے مطابق حب لسبیلہ ایوان تجارت و صنعت کے صدر محمد اسماعیل ستار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لسبیلہ ایوان صنعت و تجارت انڈسٹریل کے ایریے میں گیس کی شدید عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ حب کی بہت ساری صنعتیں جزوی یا مکمل بند ہو چکی ہیں اور مزید گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا بلوچستان پاکستان کا پسماندہ ترین صوبہ ہے اسکا واحد منظم علاقہ حب میں واقع ہے یہاں کی صنعتیں حکام کی فوری توجہ اور مد دچاہتی ہیں تاکہ گیس کی مناسب سپلائی پریشر مناسب مقدارمیں دستیاب ہو تاکہ صنعتوں کا پہیہ رواں دواں ہو۔محمد اسماعیل ستار صدر لسبیلہ ایوان صنعت و تجارت کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان پاکستان بلوچستان کی عوام اور صنعتوں کو ترجیہ بنیاد پر گیس مہیہ کرنے کی ذمانت دیتا ہے کیونکہ گیس کے ذخائر اسی صوبے میں ہیں۔ محمد اسماعیل ستار نے بتایا کہ فروری 2015ءمیں گیس کمپنی نے کورٹ کے آرڈر کو وصول اور تسلیم کیاتھاکہ حب کے علاقے گیس کو لوڈمینجمنٹ نہیں ہوگی۔ محمد اسماعیل ستار نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی صنعتوں کی مدد آگے آہیں اور حب کی صنعتی شعبے کو مکمل تبائی سے بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں