برطانیہ میں ڈاکٹروں کی ملک گیر ہڑتال، ہیلتھ کیئر سسٹم بری طرح متاثر
لندن : برطانیہ میں ڈاکٹروں نے ملک گیر ہڑتال کردی، ہیلتھ کیئر سسٹم بری طرح متاثر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا۔ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے، تنخواہیں بھی بڑھائی جائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کے جونئیر ڈاکٹروں نے 96 گھنٹے کی کام چھوڑ ہڑتال شروع کردی، ہڑتال سے ڈھائی لاکھ اپائنٹمنٹس اور آپریشنز کے منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ڈاکٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں بڑھائی جائیں۔دوسری جانب برطانیہ میں ریل ورکرز نے بھی ہڑتال کی حمایت کردی۔واضح رہے کہ کرونا وبا کے بعد دنیا بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آیا، جس کی وجہ سے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں ہی ممالک متاثر ہورہے ہیں۔
Load/Hide Comments


