وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے میڈیا ورکرز کو راشن کے تھیلے تقسیم کردیے گئے

کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا ورکر سے کیا وعدہ پورا کردیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے رمضان المبارک اور مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر بلوچستان کے میڈیا ورکرز، نیوز پیپرز ہاکرز کے لئے وزیراعلیٰ کی جانب سے ایک ہزار راشن دینے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اعلان کے مطابق صحافیوں میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع کردیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میںوزیراعلیٰ بلوچستان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب میڈیا ورکرز کا سوچاوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے درخواست کی کہ میڈیا ورکرز جن کی تنخواہ نہایت کم ہے، انہیں رمضان میں اپنے ساتھ خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے، جس کا وزیراعلیٰ نے مثبت جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کا بھی شکر گزار ہوں، جنہوں نے میڈیا ورکرز کی نشاندہی کی اور اس پورے عمل میں تعاون کیا پی ڈی ایم اے نے ہمیشہ کی طرح ہنگامی بنیادوں پر عوام کی مدد کی پی ڈی ایم اے کی پوری ٹیم خراج تحسین اور شاباش کی مستحق ہے مشکل اور سخت حالات میں بہترین کام کرنے پر صحافی برداری کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں