یونیسف گوادر کے مختلف مراکز صحت میں جدید سولر پینل انرجی سسٹم انسٹال کرے گی

گوادر: یونیسف گوادر ڈسٹرکٹ کے مختلف مراکز صحت میں جدید سولر پینل انرجی سسٹم انسٹال کرے گی، سولر سسٹم انسٹالیشن سے 24 گھنٹے بجلی بلا تعطل دستیاب ہو گی، مزکورہ مراکز صحت میں آر ایچ سی جیونی ، آر ایچ سی پسنی ، آر ایچ سی اورماڑہ ، بی ایچ یو پیشکان اور بی ایچ یو گھٹی ڈور شامل ہونگے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ نے کہا کہ ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی کی کوششوں اور صوبائی کوآرڈینیٹر EPI پروگرام ڈاکٹر اختر بلیدی کی تعاون سے UNICEF پروگرام نے بلوچستان کے آن 5 ڈسٹرکٹ میں گوادر کو شامل کرکے ہمارے مندرجہ ذیل ہیلتھ سینٹر جس میں آر ایچ سی جیونی ، آر ایچ سی پسنی ، آر ایچ سی اورماڑہ ، بی ایچ یو پیشکان اور بی ایچ یو گھٹی ڈور میں بہت جلد جدید قسم کے سولر پینل انرجی سسٹم انسٹال کرے گی جس میں ہسپتال بلڈنگ کی تمام مشینری کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی رہائشی کوارٹرز کو بھی سسٹم سے connect کیا جائے گا جس کی بدولت ان سینٹر میں 24 گھنٹے بجلی بلا تعطل دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں صوبہ بلوچستان میں unicef پروگرام کے نمائندے اختر کھوسہ کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں ان سینٹر کی سولر پینل کے حوالے سے surveillance رپورٹ کو ترتیب دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں