چمن میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں رحمان کہول روڈ پر دھماکا خیزمواد پھٹنے سے3بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق رحمان کہول روڈ پر ایک خالی مکان میں دھماکہ ہوا جسمیں میں دو سگے بھائی عبدالقدوس اور مطیع اللہ موقع پرجاں بحق جبکہ تیسرا بچہ بشیراحمد کوئٹہ منتقل کیاجارہا تھا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی راستے میںجاں بحق ہو گیا ۔حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ علاقے کوکلیئر کرنے کےلیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں