پنجگور ،پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں ،4 ملزمان گرفتار ،قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

پنجگور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجگور پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں چار ملزمان گرفتار قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی پولیس پنجگور عنایت اللہ بنگلزئی کی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او ملک احمد بلوچ اور ایس ایچ او سٹی ایس آئی عبد الاحد و دیگر پولیس ملزمان نے مختلف جگہوں میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی پولیس نے ملزم فیصل ولد نورجان قوم بلوچ سکنہ سوردو پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 73/2023 بجرم زیر دفعہ 392 ت پ پولیس تھانہ سٹی میں درج رجسٹر کیاگیاملزم بلال ولد ماسٹر احمد علی قوم بلوچ سکنہ سوردو پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک عدد 9MM پستول بمعہ دو عدد میگزین اور زندہ روند اور ایک سرف گاڑی برنگ سفید برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 74/2023 بجرم زیر دفعہ 15/D Arms Act پولیس تھانہ سٹی میں درج رجسٹر کیاگیا۔ملزم تابش ولد نور احمد قوم بلوچ سکنہ کلگ پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد بنڈوری بمعہ دو عدد میگزین اور 30 عدد زندہ روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 75/2023 بجرم زیر دفعہ 17/B Arms Act پولیس تھانہ سٹی میں درج رجسٹر کیا گیا ملزم حمید ولد مبارک قوم بلوچ سکنہ شاہیوکلندر پنجگور کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور رائفل بمعہ میگزین اور زندہ روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 76/2023 بجرم زیر دفعہ 15/D Arms Act پولیس تھانہ سٹی میں درج رجسٹر کیاگیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں