مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو گاڑی سے ٹکر مارنیوالےملزمان کی رہائی کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوارملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ملزم راؤ گل خان، ارشد خان اور غلام شبیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے تینوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانےکا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے کی صورت میں تینوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم بھی دیا۔تفتیشی افسر کی جانب سے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں