چاغی میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق 15افراد زخمی

چاغی (مانیٹرنگ ڈیسک) چاغی میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق 15افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق چاغی کے علا قے یک مچ کے قریب سی پیک روڈ پر گاڑی الٹنے سے گاڑی میں سوار عطاء الرحمن نا می شخص جاں بحق 15 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کوفوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج و معالجے کے لئے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں