دکی، دیور نے فائرنگ کرکے بیوہ بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
دکی(آن لائن)علاقہ کلی پیچیان میں مسلح دیور نے شادی سے انکار پر اپنی بھابی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا فائرنگ سے مقتولہ کا بھائی گولی لگنے سے زخمی ہوگیاپولیس کے مطابق مسمات ت زوجہ دلاور شاہ کو اس کے دیوار نے فائرنگ کرکے موقع پر ہلاک کردیا فائرنگ سے مقتولہ کا بھائی عبدالحق ولد ملالعل خان قوم تارن زخمی ہوگیامقتولہ بیوہ کا 5کمسن بچے ہیں جن کی عمریں 7سال سے کم ہے۔مقتولہ خاتون اور زخمی کوہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ بیوہ خاتون کو اسکا دیور اپنے ساتھ شادی کرنے کے لئے عرصہ دراز سے دبا ڈال رہا تھا تاہم مقتولہ شادی کے لئے تیار نہ تھی جس پر دیور نے مشتعل ہوکر فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردی۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


