ڈیرہ بگٹی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی(آن لائن)نواحی علاقے کاشی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے کاشی غربی میں سنگسیلہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی اندھادھند فائرنگ سے دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جاں بحق افراد کی شناخت مندوست اور میاں بگٹی کے ناموں سے ہوئی جو کہ کاشی ہی کے رہائشی بتائے گئے جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلع سے باہر منتقل کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں