7جون کوگاڑیاں ہرصورت چلائینگے، ٹرانسپورٹرز، کارروائی ہوگی، ترجمان بلوچستان حکومت

کوئٹہ:کوئٹہ کے ٹرانسپورٹرز نے 7جون سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، اندرون بلوچستان اور ملک کے دیگر شہروں کیلئے بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ممتاز ٹرانسپورٹراورجنرل سیکریٹری بلوچستان بس فیڈریشن حاجی اختر جان کاکڑ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں 7 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی، کوئٹہ میں لوکل بس سروس کے ساتھ، اندورن صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرانسپورٹ کا اغاز کر دیا جائے گا۔حاجی اختر جان کاکڑ نے کہا کہ تمام صوبوں میں بس سروس کا آغاز ہوگیا مگر بلوچستان میں حکومت نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، جب ہوائی جہاز اور ٹرینیں چل سکتی ہیں تو بس سروس پر پابندی کیوں ہے۔حاجی اختر جان کاکڑ نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بس سروس کے آغاز کے ساتھ کرونا سے بچا کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کریں اور حکومت کے طے کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جبکہ ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے خبردار کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ از خود کھولی گئی تو قانونی کارروائی ہوگی،حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کھلوانے پر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،ازخود کسی کو ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ کوچز میں ایس او پیز پر عمل درآمد ہوسکا ہے مگر وین میں نہیں ہوسکتا صوبائی حکومت ٹرانسپورٹرز کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے شعبے کیلئے ایس او پیز بنارہی ہیں جس میں رکشے سمیت تمام ٹرانسپورٹ کے لیے کروانا وائرس کے دوران ایس او پیز شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں