سندھ حکومت جیکب آباد واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائے گی ،میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ( این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جیکب آباد کے علاقے جاگیر میں ڈاکوں کے ساتھ مقابلے میں بلوچستان پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پولیس انسپکٹر اور تین اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا رتبہ حاصل کیاپولیس اہلکاروں نے جرات و بہادری کے ساتھ سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کیاشہداءکے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ سندھ حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائے گی وزیراعلءنے شہداءکے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا۔ انہوں نے واقعہ کے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلدصحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
Load/Hide Comments


