34ویں نیشنل گیمز کیلئے بلوچستان ٹیبل ٹینس بوائز و گرلز ٹیم کے ٹرائلز 29 اور 30 اپریل کو ہونگے

کوئٹہ: 34ویں نیشنل گیمز کیلئے بلوچستان ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 29 اپریل بروز ہفتہ دوپہر تین بجے گرلز ٹیم کے جبکہ 30 اپریل بروز اتوار کو دوپہر تین بجے بوائز ٹیم کے میرٹ انتخاب کیلئے اوپن ٹرائلز یزدان خان ہائی اسکول میں منعقد ہونگے، ٹرائلز بلوچستان ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی مینجمنٹ کمیٹی کے زیرنگرانی ہونگے اوپن ٹرائلز میں شرکت کیلئے خواہش مند کھلاڑی اپنے ہمراہ تین عدد پاسپورٹ سائز تصاویر، اوریجنل قومی شناختی کارڈ ساتھ لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں