کورونا، قلات میں مزید دو کیسز،تعداد34ہوگئی

قلات:قلات میں مزید دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، مریضوں کی تعداد بڑھ کر 34 ہوگئی، کورونا سے متاثرہ افراد کو قرطینہ سینٹر اور گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پرنس عبدالکریم خان ہسپتال قلات ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے خبر رساں ادارے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلات میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے پرنس عبدالکریم خان ہسپتال قلات میں اب تک کل 192افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 34 افراد کے کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت جبکہ 98 افراد کے رپورٹس نیگیٹو آئے ہیں جبکہ 60 کے رپورٹس آنا باقی ہے۔ جن افراد کے رپورٹس مثبت آئے ہیں انہیں قرطینہ سنٹر اور گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں