کیسکونے سبی گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے کا پاور ٹرانسفارمر نصب کر دیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعبدالکریم جمالی کی خصوصی ہدایت پر صوبہ کے مختلف گرڈاسٹیشنز میں موجود پاور ٹرانسفارمروں کی استعدادکار بڑھانے کیلئے مختلف منصوبوں پرکام مکمل کیئے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) نے 220/132kV سبی گرڈاسٹیشن میں 20/26ایم وی اے کاپاور ٹرانسفارمر نصب کر دیا ہے جسے باقاعدہ طورپر آپریشنل بھی کردیا گیا ہے۔ صارفین کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی کی خصوصی ہدایت پر کیسکوکے شعبہ جی ایس سی نے مذکورہ منصوبوں پر کام مختصرمدمت میں مکمل کرلیا اور یہ منصوبہ کیسکونے اپنے ترقیاتی فنڈزسے پایہ تکمیل تک پہنچادیا ہے جس پرکروڑوں روپے لاگت آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں