اوتھل پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار منشیات برآمد

اوتھل (این این آئی) اوتھل پولیس کی کاروائی منشیات فروش کوگرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔اوتھل پولیس کے اعلامیے کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ ایوب اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی اوتھل سرکل محبوب علی گچکی کی نگرانی میں ایس ایچ او اوتھل یارمحمد کمانڈو نے پولیس پارٹی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالمجیددودا۔سب انسپکٹرعبدالکریم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حبیب الرحمٰن ولد حاجی عبدالقیوم قوم لانگو سکنہ قلات حال وایارو اوتھل کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے دو ہزار پانچ سو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں