مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں، فواد چوہدری
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے ،مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے اتوار کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیا ن میں کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ تحریک کا آغاز آج (سوموار)کے روز لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہو گا۔
Load/Hide Comments


