سوڈان میں متحارب فریق مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اقوام متحدہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوامِ متحدہ کے ایلچی وولکر پرتھیس نے کہا ہے کہ سوڈان میں متحارب فریق مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے وولکر پرتھیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈان میں فریقین نے مذاکرات کے لیے نمائندے نامزد کر دیئے ہیں، مذاکرات سعودی شہر جدہ یا جنوبی سوڈان کے شہر جبہ میں ہوں گے۔وولکر پرتھیس نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے کوئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان اقتدار پر قبضے کے لیے جاری خانہ جنگی میں اب تک 512 افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں