پنجاب کے دیگر مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے دیگر مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کاسلسلہ جاری رہا،لاہورمیں صبح سویرے بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز ہوائوں اور بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔ پنجاب کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ لاہور کے مال روڈ،لکشمی چوک،پانی والا تالاب،جیل روڈ کے اطراف بارش ہوئی۔ درجہ حرارت کم ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی کے مارے افراد نے سکھ کا سانس لیا،پنجاب کے دیگر مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کاسلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مزید 3 سے 4 روز تک بارش، بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments


