لسبیلہ، ہندویاتریوں کی بس الٹ گئی، 25 زخمی

لسبیلہ(مانیٹرنگ ڈیسک)لسبیلہ میں ہنگلاج مندر روڈ پر ہندویاتریوں کی بس الٹ گئی جس کے باعث 25 افراد زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد کاسی کے مطابق ہندو ئوں کی عبادت گاہ ہنگلاج مندر کی یاترا کے بعد واپسی میں یاتریوں کی کوچ ہنگلاج مندر روڈ پر الٹ گئی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے میں 25 افراد زخمی ہوئے، زیادہ تر یاتریوں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں علاج کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ آٹھ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں