کراچی، رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 7 افراد جھلس کر زخمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، آگ عمارت کی تیسری منزل پر لگی۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ جھلس کر زخمی ہونے والوں میں میاں، بیوی اور 3 بچے شامل ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
Load/Hide Comments


