اور مارڑہ میں پو یس کی کارروائی 150کاٹن شراب بر آمد ملزم گر فتار
اورماڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اور مارڑہ میں پو یس کی کاروائی 150کاٹن شراب بر آمد کرکے ملزم کو گر فتار کر لیا۔ پو لیس کے مطابق آئی جی بلوچستان پولیس کے وژن اور ڈی آئی جی مکران اینڈ کوسٹل ہائی وے پولیس این 10 مسرور عالم کلاچی کی ہدایت پر پو لیس نے گزشتہ شب سربٹ چیک پوسٹ پر گاڑی نمبر کے این۔ 3854 کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی نہ روکتے ہوئے بھگانے کی کوشش کی بعد ازاں واقعے سے متعلق پو لیس نے منیجی چیک پوسٹ کو آگاہ کیاجہاں پر پو لیس نے چیکنگ سخت کر تے ہوئے مذکورہ گاڑی کو روکنے میں کامیاب ہوگئی۔ پو لیس کے مطابق گاڑی کی چیکنگ کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 150 کاٹن شراب برآمد کرکے ڈرائیور محمد اسلم اور محمد انور کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ صدر اورماڑہ میں مقدمہ درج کرلیا۔ اس موقع پر ایس پی خورشید احمد بلوچ کا کہنا تھا کہ کوسٹل ہائی پر پولیس قیام امن اور مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے سمیت سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھی بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور منشیات کے استعمال اور سمگلنگ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا اور امن میں خلل ڈالنے اور منشیات کے کاروبار سے منسلک افراد کیساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ان سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔


