سبی وگردوانوح میں کھلے عام مہنگے داموں ایرانی پٹرول کی فروخت کا سلسلہ جاری

سبی(ویب ڈیسک) سبی وگردوانوح میں کھلے عام مہنگے داموں ایرانی پٹرول کی فروخت کا سلسلہ جاری مہنگائی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بڑے حادثہ کا خدشہ انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق سبی شہر وگلی محلوں اہم شاہراہوں میں قائم غیر قانونی منی پٹرول پمپ کے باعث عوام کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اکثر پٹرول پمپ گھروں کے پاس کھولے گئے ہیں جہان نہ ہی احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہے اور نہ ہی کسی خوشگوار واقعہ نے نمٹنے کیلئے ضروری الات موجود ہیں جبکہ شہری اور فروخت کرنے والے سیگریٹ پیتے اور موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے پٹرول ڈالتے نظر آتے ہیں منی پٹرول پمپ سے ملنے والا ایرانی پٹرول 275روپے فی لیٹر اور ملاوٹ شدہ ہوتا ہے جو گاڑیوں موٹرسائیکلوں کیلئے نقصان دہ بھی ہوتا ہے جبکہ پٹرول پمپوں پر ملنے والے پٹرول کی قیمت میں بھی کئی گناہ اضافہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے سبی وگردوانوح میں بااثر شحضیات کے زیر اثر چلنے والے منی پٹرول پمپ کے خلاف بھی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی سبی کے عوام سماجی سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ سبی میں جگہ جگہ قائم منی پٹرول پمپوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور لوگوں کی جان کی حفاظت کیلئے اپنی زمہ داریوں کا احساس کیا جائے تاکہ اس گھناؤنی کاروبارکبھی بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کا سبب نہ بن سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں