صحبت پور،مزدوروں کا عالمی دن، مختلف تنظیموں اور جماعتوں کے تحت جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد

صحبت پور(نمائندہ انتخاب)ملک کے دیگر شہروں کی طرح آج بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں عالمی مزدور ڈے منایا جا رہا ہے شہر کے مختلف مستری مزدور یونین کی جانب یوم مزدور منانے کے لئے ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ سرکاری سطح پر مزدور ڈے کے حوالے سے کوئی بھی پروگرام نہ ہونا لمحہ فکر ہے۔مقررین نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شگاکو کےمزدور کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ان کی قربانی کو کبھی بھی بھلا نہیں جاسکتا ۔اس موقع پر مزدوروں کا کہنا تھا کہ کم دیہاڑی اور زیادہ مہنگائی کی وجہ سے خاصا پریشان ہے اجرت کم ہونے کی وجہ سے ان کے گھر کے چولہے نہیں جل رہے۔ ان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں انکی اجرت بڑھا کر ریلیف پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں