سردار اختر مینگل کے مطالبے پر وزیراعظم کی بلوچستان کے طلباء کو 14 ہزار لیپ ٹاپس دینے کی منظوری
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل کے مطالبے پر وزیراعظم نے بلوچستان کے جامعات میں طلباءکو14ہزار لیپ ٹاپس دینے کے منصوبے کی منظوری دیدی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت وہدایت پر بی این پی کے تعلیمی وژن پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو بلوچستان کے طلبا کیلئے لیپ ٹاپس کے حوالے سے اپیل کی تھی جس میں انہوں نے باقاعدہ 14ہزار لیپ ٹاپس کی منظوری دی ہے جو بلوچستان کے ان یونیورسٹیوں پر تقسیم کئے جائینگے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،بلوچستان یونیورسٹی آف آئی ٹی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز،بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز،میر چاکر خان رند یونیورسٹی،سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی،یونیورسٹی آف بلوچستان،گوادر یونیورسٹی،لورالائی یونیورسٹی،یونیورسٹی آف تربت،لسبیلہ یونیورسٹی یہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی کوشش بلوچستان کے طلبا وطالبات اور عوام کو جدید تعلیمی سہولیات مہیا کرنا ہے۔


