عمران خان کی پیشی، اسلام آباد ہائیکور ٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے پیش نظر عدالت کے اطراف میں وفاقی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں خاردار تاریں اور کنٹینرز لگائے گئے۔پولیس نے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بند کر دیا۔دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہائی کورٹ میں متوقع پیشی کی مناسبت سے شہر میں دفعہ 144 نفاذ کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں