پولیس اور ایف آئی اے مراد سعید کو ہراساں نہ کریں، لاہور ہائیکورٹ
لاہور (انتخاب نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو ہراساں کرنے سے روک دیا اور مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ مراد سعید نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا تھا کہ سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کی جارہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے مراد سعید کی درخواست پر سماعت کی، مراد سعیدکے وکیل نے نشاندہی کی کہ ان کے موکل کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں، خدشہ ہے کہ ان کی کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری ہوسکتی ہے۔ وکیل نے کہا کہ استدعا ہے مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے اور غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے پولیس اور ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کو مراد سعید کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا۔
Load/Hide Comments


