کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، گرانفروشی پر 14 دکاندار گرفتار، متعدد کو جرمانے
کوئٹہ:ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی شکایات پر پرائس کنٹرول کمیٹی سریاب نے کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری پر 14 افراد کو گرفتار جبکہ متعدد کو بھاری جرمانے اور آخری تنبیہ کی گئی۔یہ کارروائیاں اسپیشل مجسٹریٹ سریاب مسعود بگٹی کی زیر نگرانی سریاب سب ڈویڑن کے مختلف علاقوں بشمول قمبرانی روڈ، سیٹلائٹ ٹاو¿ن، ہزار گنجی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی کارروائیوں کے باعث کافی حد تک گرانفروشی پر کنٹرول ہوا ہے تاوقتیکہ گرانفروشی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا ہے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کو عوام کا مفاد عزیز ہے۔مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالنے دیا جائے گا تاجر برادری ایسے عناصر کا محاسبہ کریں۔انہوں نے کہاکہ عوامی شکایات پر منی پٹرول پمپس کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی اور من پسند نرخ مقرر کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


