خضدار کے رہائشی مرتضیٰ زہری چوتھی بار لاپتہ، عنایت زہری بھی جبری گمشدگی کا شکار
خضدار (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار کا رہائشی مرتضی زہری چوتھی بار لاپتہ کردیا گیا۔ علاوہ ازیں خضدار کے ہی رہائشی نوجوان عنایت زہری بھی لاپتہ گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے اہلخانہ کو کوئی معلومات نہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں کو گزشتہ روز اداروں نے جبری لاپتہ کیا۔ یاد رہے کہ مرتضیٰ زہری اس سے قبل 2021ئ، 2010ءاور 2015ءمیں بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنے تھے۔ جبکہ ایک پھر انہیں لاپتہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عنایت اللہ زہری اور مرتضی زہری کے اہلخانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرکے بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔ خاندانی زرائع کے مطابق عنایت اللہ ولد فیض محمد کو دو مئی اور مرتضی زہری کو گزشتہ دنوں خضدار سے فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم پر منتقل کردیا۔
Load/Hide Comments


