افغان مسئلے کے تمام حل افغانستان کی سرزمین میں ہی پنہاں ہیں,سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
اسلام آباد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ 40 سال سے پاکستان نے افغان مہاجرین کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے،پاکستان دنیا میں زیادہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے،افغان مسئلے کے تمام حل افغانستان کی سرزمین میں ہی پنہاں ہیں،عالمی برادری افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے، افغانستان اور اس کے عوام کو اب تنہا نہ چھوڑیں۔ پیر کو پاکستان میں 40 برس سے مقیم افغان مہاجرین کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ جب بھی انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا ہمیشہ افغان بھائیوں کے ساتھ قابل ذکر تعاون دیکھا یہاں تک کہ اس وقت بھی جب عالمی حمایت بہت کم تھی۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم یکجہتی اور ہمدردی کی قابل ذکر کہانی کا اعتراف کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، ایسا کرنا اہم ہے کیونکہ یہ کہانی دہائیوں پر محیط ہے۔انہوں نے کہا کہ 40 سال سے پاکستان نے افغان مہاجرین کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا میں زیادہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ 40 سال سے افغان عوام مسائل کا شکار ہیں تاہم پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کے لیے مثبت اقدامات کئے، اقوام متحدہ