پنجگور ٹیچنگ اسپتال میں 36 ڈاکٹروں کی تقرری کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا

پنجگور (این این آئی) پنجگور میںحکومتی اعلانات اور نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہ ہونا عوام کے اجتماعی مسائل سے راہ فرار ہے ٹیچنگ اسپتال میں جن 36 ڈاکٹروں کی تقرری کے احکامات جاری ہوئے تھے ان پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے جسکی وجہ سے پنجگور کی دس لاکھ آبادی طبی سہولتوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے بدترین مشکلات کا شکار ہے اب تو حالات اس نج پر پہنچ چکے ہیں کہ لوگ بلڈپریشر چیک کرانے کے لئے بھی دوسرے علاقوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں دوپہر کے بعد اسپتال میں کوئی میڈیکل آفیسر اور میڈیکل ٹیکنیشن موجود نہیں ہوتا پنجگور کے عوام پچھلے چار سالوں سے ہیلتھ کی سہولتوں سے نہ صرف محروم ہیں بلکہ اس صورتحال سے وہ معاشی سطح پر بھی مفلوج اور ڈپریشن کا شکار ہوگئے ہیں حکومتی نمائندے عوامی نوعیت کے اس اہم مسلے کو کوئی اہمیت ہی نہیں دے رہے انسان اس وقت خوشحالی کا سوچ سکتا ہے جب اسے زندگی اور صحت جیسی نعمت میسر ہوں پنجگور کی دس لاکھ آبادی ہیلتھ کی سہولتوں کی عدم دستیابی پر جس گھٹن اور کسمپرسی سے زندگی بسر کررہا ہے شاہد اس روئے روز پر بسنے والے دوسرے شہری اسکا سوچ بھی نہیں سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں