لوگ میرے نیک عمل کو غلط تاثر دے رہے ہیں، میرا سیاست میں آنے کا تاحال کوئی ارادہ نہیں،شاہد آفرید ی

کوئٹہ:سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ وہ پا کستانیوں کی خدمت دل سے کر رہے ہیں تاحال سیا ست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں مستقبل میں جو اللہ چاہیے اگر مستقبل میں ایسا کچھ ہو جائے تو میڈیا بعد میں یہ نہ کہے کہ میں نے یو ٹرن لے لیا یہ بات شاہد خان آفریدی نے کوئٹہ چیمبر آف کا مر س کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شاہد آ فر یدی کا کہنا تھا کہ میری فاونڈیشن کا سفر تین ماہ سے چل رہا ہے کے پی،سندھ اور بلوچستان گیا ہوں لوگوں کی محرو میا ں پریشانی، اور غربت دیکھ کر افسوس ہوا یہاں سیاحت و تجارت کے شعبے میں بہت موا قع موجود ہیں بلوچستان اپنے پاوں پر جس دن کھڑا ہوگیا دنیا پا کستان سے امداد لے گی انھوں نے کہا کہ تاجر اس صوبے کی طا قت ہے میری فاونڈیشن آ پ کے ساتھ ہے لیکن ہمیں اب ماضی کو بھلا کر مستقبل کی پیش بندی کرنا ہوگی بلوچستان میں ٹیلنٹ ہے لیکن سہولیات کا فقدان ہے وہ بلوچستان کے نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی اور بچوں کو پڑھانا چاہتے ہیں انھوں نے کہاکہ پشین میں ایک ہزار افغان مہاجر خاندانوں میں آج راشن تقسیم کروں گااب تک سات ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے صوبے کی سڑک کنارے جھونپڑیوں میں بچے بغیر جوتے پھرتے ہیں ایک بچے کے پاوں سے کانٹے نکال کر جوتا پہنایا اس کی خوشی بھلا نہیں سکتاشاہد آفریدی نے کہاکہ دوسروں کو الزام دینے کے بجائے خود کو دیکھنا ہوگا ،سیاست میں آنے سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا لوگ میرے نیک عمل کو غلط تاثر دے رہے ہیں بارہاں یہ بات کہہ چکا ہوں کہ میرا سیاست میں آنے کا تاحال کوئی ارادہ نہیں اللہ بہتر جانتا ہے کل کا پتہ نہیں یہ نہ ہو کہ بعد میں آپ یہ کہیں کہ میں نے یو ٹرن لے لیا۔ تاجر برادری کی جانب سے بھی شاہد آفریدی کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی اور انہوں شیلڈ سے نوازا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں